ثقافت اور فنخبریںدنیا
انسٹاگرام تک نو جوانوں کی رسائی محدود
17 ستمبر انسٹاگرام نے "ٹین اکاؤنٹس” کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جس کا مقصد نوجوانوں کو محفوظ رکھنا اور والدین کے اختیار کو بڑھانا ہے کہ وہ کس طرح آن لائن بات چیت کرتے ہیں۔
ان نئی تبدیلیوں کے مطابق 16 برس سے کم عمر کے صارفین صرف والدین کی اجازت سے ڈیفالٹ سیٹنگز کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
والدین کو سٹنگز کا ایک سیٹ بھی مل جائے گا تاکہ یہ مانیٹر کیا جا سکے کہ ان کے بچے کس کے ساتھ رابطے میں ہیں یا یہ محدود کرنے کے لئے کہ وہ اس سوشل نیٹورک کو کب تک استعمال کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ انسٹاگرام نے اعلان کیا کہ وہ رات 10 بجے سے صبح سات بجے تک نوجوانوں کے اکاؤنٹس پر تمام اطلاعات بند کر دے گا۔
اس کے علاوہ اس فیچر کی بنیاد پر اس پروگرام کو استعمال کرنے کے 60 منٹ بعد انسٹاگرام نوجوان صارفین کو ایک وقفہ لینے کی یاد دلاتا ہے۔