Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںدنیاہندوستان

محسن نقوی نے 70 سال کی عمر میں کیا اردو سے ایم اے

امروہہ۔ شہر کے محلہ گزری رہائشی شاعر اہل بیت محسن نقوی جن کی عمر اس وقت تقریبا 70 سال ہے، نے ایم اے اردو فرسٹ ڈویژن پاس کر کے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

واضح رہے کہ محسن نقوی نے 1973۔ 74 میں لکھنو یونیورسٹی سے بی اے کیا تھا اور وہ لکھنو میں ہی بجلی کے محکمہ میں انجینیئر رہے اور سبکدوش ہونے کے بعد اب ان کا امروہہ میں ہی قیام ہے۔

ان کی اردو دلچسپی اور اردو سے محبت کا نتیجہ یہ ہوا کہ انہوں نے 50 سال بعد اس سال روہیل کھنڈ یونیورسٹی بریلی سے ملحق جے ایس ہندو ڈگری کالج امروہہ سے ایم اے اردو کا امتحان دیا اور فرسٹ ڈویژن سے پاس کیا۔

جس سے ان کے حلقہ احباب میں بڑی خوشی کا ماحول ہے۔محسن نقوی کے اس کارنامے نے نئی نسل بلکہ نسل آئندہ کو راہ دکھائی کہ تعلیم کے حصول میں عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button