Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںدنیاہندوستان

ناگپور: ’پیغمبر فار آل‘ کے تحت انجمن انجینئرنگ کالج میں سیرت ایکسپو کا انعقاد

پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی الله علیه و آله کی زندگی اور تعلیمات کی جھلک پیش کرنے کے لئے جماعت اسلامی مغربی ناگپور نے ’’پیغمبر فار آل‘‘ سیرت ایکسپو کا انعقاد اتوار  ۱۵؍ستمبر کو انجمن انجینئرنگ کالج کے آڈیٹوریم میں کیا۔ صبح ۱۰؍بجے سے شام ۴:۳۰؍بجے تک چلنے والے سیرت ایکسپو میں مختلف اسکول کے طلبہ کے ذریعے تیارکردہ ماڈل، تصاویر اور پوسٹر کو شامل کیا گیا تھا۔ جو پیغمبر اسلام.صلی الله علیه و آله کی زندگی کے اہم پہلوؤں اور تعلیمات کو خوبصورت انداز میں پیش کررہے تھے، جو ناظرین کو اسلامی تاریخ و تہذیب سے جوڑنے کی ایک کوشش تھی۔

اسکولی طلبہ کے لئے ’’سیرت ایکسپو‘‘ فن اور تعلیم میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا۔ اس کے علاوہ نمائش میں آنے والوں کے لئے ایک مخصوص ڈیجیٹل سینٹر بھی بنایا گیا تھا جس کے ذریعے حضور صلی الله علیه و آله کے زندگی کی مختلف جھلکیاں پیش کی گئیں۔

جماعت اسلامی ہند کے  مقامی ذمہ داران نے بتایا کہ اس نمائش کی تیاری میں تین سو طلبہ نے حصہ لیا، اور نمائش دیکھنے کے لئے تقریباً ہزار مرد و خواتین نے شرکت کی۔

نمائش کے اختتام پر ’’سیرتؐ ایکسپو‘‘ میں حصہ لینے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں اسناد سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button