ینگون۔ میانمار میں سیلاب کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 74 ہوگئی ہے جبکہ 89 لوگ لاپتہ ہیں۔ یہ معلومات میانمار کے سرکاری روزنامہ گلوبل نیو لائٹ نے اتوار کو دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے پیی تاو، باگو، منڈالے اور ایادادی علاقوں کے ساتھ ساتھ مون، کاین اور شان ریاستوں کی 74 بستیوں کے 662 گاؤں اور وارڈوں کو متاثر کیا ہے۔
سیلاب سے 13 ستمبر کی شام تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق آفات سے متاثر علاقوں میں 24 پل، 375 اسکول، ایک مٹھ، پانچ ڈیم، چار پگوڈا، 14 ٹرانس فارمرز، 456 لیمپ پوسٹس اور 65759 مکانات تباہ ہو گئے۔ سرکاری روزنامہ کے مطابق پیی تاؤ اور مختلف ریاستوں اور علاقوں میں ضروری صحت کی خدمات، خوراک اور پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے عارضی ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں جبکہ اہلکاروں اور امدادی کارکن تلاش اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔