Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
افریقہخبریںدنیا

شدید تنازعات نے الفشر کو ہلا کر رکھ دیا

سوڈان کے شہر الفشر فوج اور ریپڈ اسپورٹ فورسز کے درمیان شدید لڑائی کا نشانہ بنا اور عینی شاہدین کے مطابق یہ حملے اور جھڑپیں اس قدر شدید تھیں کہ اس نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔
واضح رہے کہ الفشر سوڈان کے مغربی دار فور کے علاقے میں پانچ ریاستی دارالحکومتوں میں سے ایک ہے اور واحد مرکز ہے جو ریپڈ اسپورٹ فورسز کے ہاتھ میں نہیں ہے۔


دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان کے ایک بڑے حصے میں جنگ نے دنیا میں نقل مکانی کا سب سے بڑا بحران پیدا کر دیا ہے جس سے لاکھوں افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہو کر مہاجر کیمپوں میں بھوکے رہنے پر مجبور ہیں۔
اس ماہ کے شروع میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے شہریوں کے تحفظ کے لئے سوڈان میں فوری طور پر غیر جانبدار فورس کی تیاری کا مطالبہ کیا تھا لیکن سوڈان کی وزارت خارجہ نے جو ملک کی فوج کی وفادار ہے اس خیال کو مسترد کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button