افریقہخبریںدنیا

شمال مشرقی نائیجیریا میں سیلاب نے 40 افراد کی جان لے لی۔

نائیجیریا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے شمالی شہر "میدوگوری” میں سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 4 لاکھ 14 ہزار افراد کو اپنے گھروں سے بے گھر  ہونا پڑا ہے۔

نائیجیریا میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے ہم آہنگی انسانی امور (UNOCHA) کے ترجمان آن ورو نے کہا کہ شدید سیلاب کی وجہ سے ہسپتالوں، اسکولوں اور بازاروں تک رسائی میں مشکلات پیش آئی ہیں، اور سیلاب نے پلوں سمیت بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

منگل کے روز اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کی ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر ایک پیغام میں لکھا کہ میدوگوری میں جاری سیلاب گزشتہ 30 سالوں میں بدترین سیلاب رہا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا میں سیلاب کا بحران ایسے وقت میں ہے جب اس ملک کے مختلف حصے، خاص طور پر شمالی علاقے، دہشت گرد گروہوں کی شورش اور بدامنی کا سامنا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button