Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںدنیا

نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کی مساجد سے اذان نشر کرنے کی درخواست

نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ولینگٹن کے میئر نے شہر کے مسلمانوں کی طرف سے کلبرنی مسجد سے اذان نشر کرنے کی درخواست کے بعد سٹی کونسل کو اس تجویز پر غور کرنے کی ہدایت دی۔
ویلنگٹن شہر سٹی کونسل کی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ کلبرنی مسجد نے کرائسٹ چرچ کی مسجد پر حملے کی برسی کے ساتھ ساتھ عید الاضحی اور ایک بار عید الفطر پر اذان دینے کی درخواست کی ہے۔
کونسل کی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ نماز کی ہر اذان تقریبا ڈیڑھ سے دو منٹ تک جاری رہتی ہے۔
کونسل اس درخواست پر ماحولیات اور انفراز ٹریکچر کمیٹی کے اجلاس میں بحث کریں گے۔ اس درخواست میں کہا گیا کہ اذان کا مقصد پورے محلہ یا شہر میں نشر کرنا نہیں ہے بلکہ صرف مسجد کے علاقہ میں جمع ہونے والوں کے لئے ساؤنڈ سسٹم کا استعمال کرنا ہے۔
موجودہ تجویز کے تحت آؤٹ ڈور پبلک ایڈریس سسٹم سے دو منٹ تک شور کے لئے عوامی رضامندی کی ضرورت نہیں ہوتی اس پلان میں کہا گیا کہ اگر مستقبل میں مساجد اذان کو کثرت سے اور باقاعدگی سے نشر کرنے کی کوشش کریں گے تو حکام کی رضا مندی ضروری ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button