اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

معصومین علیہم السلام کی اس تخلیق کے علاوہ ایک اور تخلیق تھی: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور جمعرات 24 صفر المظفر 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصومین علیہم السلام کی خلقت کے وقت کے سلسلے میں فرمایا: روایت میں ہے کہ اللہ تعالی نے زمان و مکان، کہکشاؤں اور ہر چیز سے پہلے 14 معصومین علیہم السلام کا نور خلق کیا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: 14 معصومین علیہم السلام میں سے ایک حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہیں جن کی زیارت میں آیا ہے "خلقک قبل أن یخلقک” مادی خلقت سے پہلے اللہ نے آپ کے نور کو خلق کیا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصومین علیہم السلام کی خلقت کے سلسلہ میں فرمایا: اس تخلیق کے علاوہ معصومین علیہم السلام کی ایک اور تخلیق بھی تھی جہاں ان کا نور خلق ہوا اور اس حوالے سے بہت سی روایات موجود ہیں۔ جنہیں عامہ اور خاصہ دونوں نے نقل کیا ہے۔

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے اس علمی جلسہ میں مندرجہ ذیل مباحث بیان ہوئے۔ مستحبات میں وسعت کی دلیل، طہارت و نجاست کے بعض احکام، سورہ اعراف آیت 200 کی تفسیر، حرام چیز سے علاج کا حکم، نماز جماعت کے احکام، نافلہ نمازوں کے احکام وغیرہ

متعلقہ خبریں

Back to top button