Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

بغیر وضو کے اللہ کے اسمائے حسنی کو چھونا جائز نہیں ہے:آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منعقد ہوا۔ جس میں حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اذان و اقامت کے فقرات کو مس کرنے کے سلسلہ میں فرمایا: بغیر وضو کے اذان و اقامت کے فقرات کو چھونے میں حرج نہیں ہے البتہ خدا کا نام لفظ اللہ اور اس کے جیسے کلمات جیسے اللہ اکبر جہاں بھی اذان و اقامت میں ہو اسے بغیر وضو چھونا جائز نہیں ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: اذان و اقامت کے فقرات کو بغیر وضو چھونے کے سلسلہ میں ہمارے پاس کوئی دلیل نہیں ہے لیکن قرآن کریم کے الفاظ کے سلسلہ میں سورہ واقعہ آیت 79 ہے “لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ” کہ اسے پاک و پاکیزہ افراد کے علاوہ کوئی چھو بھی نہیں سکتا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اللہ کے اسمائے حسنی کو مس کرنے کے سلسلہ میں فرمایا: خدا کے اسمائے حسنی کو بغیر وضو مس کرنا جائز نہیں ہے اور اس مسئلہ میں تمام فقہاء کا اجماع ہے۔ البتہ اسمائے حسنی اور الفاظ قرآنی کے علاوہ میں حتی معصومین علیہم السلام کے نام کے سلسلہ میں بعض فقہاء احتیاط واجب کے قائل ہیں اگرچہ از باب احترام بہتر ہے کہ معصومین علیہم السلام کے اسماء گرامی بھی بغیر وضو نہ مس کئے جائیں۔ لیکن اصول و قاعدہ یہ ہے کہ یہ ایک احتیاط مستحب مسئلہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button