ایک انتہا پسند دائیں بازو کے گروپ نے مظاہرے کا اہتمام کیا اور مسلمانوں کو ملک سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب اسٹاک ہوم اینٹی فاشسٹ ایسوسی ایشن نے نسل پرستی اور امتیازی سلوک کے خلاف ایک جوابی احتجاج کا اہتمام کیا۔
سویڈن میں انتہاپسند دائیں بازو کے گروہوں کے تشدد کے حوالے سے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں اور تحقیقی مراکز اور سیکیورٹی حکام کی حالیہ رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیکنڈ نیویا میں نو نازی گروپ غیر ملکیوں بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
اسٹاک ہوم میں مقامی پریس نے اطلاع دی کہ حالیہ برسوں میں نئے تشدد نے ایک بار پھر مغربی یورپ میں انتہا پسند دائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے تشدد کی شرح کے لحاظ سے سویڈن کو بدترین پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔