اسلامی دنیاخبریںشیعہ میڈیا اور ادارےعراقماتمی انجمنیں اور حسینی شعائرمقدس مقامات اور روضے

امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کی جانب سے زیارت اربعین کی میڈیا کوریج اختتام پذیر

امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کی جانب سے زیارت اربعین حسینی کی لائیو کوریج اختتام پذیر ہو گئی۔

واضح رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں اربعین مارچ اس سال پچھلے برسوں کے نسبت پہلے شروع ہوئی تھی۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

22 محرم الحرام 1446 ہجری بروز پیر کی صبح زیارت اربعین مارچ کا بارہواں اجتماع صوبہ بصرہ کے جنوب میں واقع علاقہ راس البیشہ میں "بحر سے نحر تک” کے نعرے کے ساتھ شروع ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ اس سال زائرین اربعین نے یہ پروگرام پچھلے برسوں کی نسبت پہلے شروع کیا تھا اور اس سال اربعین مارچ عراق کے مختلف علاقوں میں پچھلے برسوں کی نسبت پہلے شروع ہوئی تھی۔

سن 1446 ہجری میں بھی گزشتہ برسوں کی طرح زیارت اربعین حسینی کے موقع پر امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے 6 ٹیلی ویژن چینلز کے ذریعہ 5 زبانوں میں پوری دنیا میں براہ راست نشر کی گئی۔

امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ اس دوران روزانہ 16 گھنٹے سے زیادہ زیارت اربعین کے واقعات کو براہ راست نشر کرتا ہے اور اپنے ناظرین کو اس جلوس کے تمام تفصیلات فراہم کرنے اور ان سے براہ راست تعلق رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ایک ماہ تک جاری رہنے والی یہ ویڈیو کوریج اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی درخواست پر اربعین حسینی کے حوالے سے درست اور جامع معلومات فراہم کرنے میں اس میڈیا گروپ کی عظیم کوشش کو ظاہر کرتی ہے۔ جس سے دنیا کے مختلف خطوں میں اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی بیداری میں اضافہ ہوتا ہے اور ہر ممکن حد تک امام حسین علیہ السلام کا چہلم منایا جاتا ہے۔

زیارت اربعین صدیوں پرانی عراقی شیعوں کے درمیان مشہور مذہبی روایات میں سے ایک ہے۔ جس میں عراق کے مختلف علاقوں سے لوگ کربلا معلی زیارت اربعین کے لئے پیدل جاتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں اس زیارت میں لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں اس لئے اس زیارت کو دنیا کا سب سے بڑا سالانہ مذہبی اجتماع قرار دیا جاتا ہے اس زیارت میں موجود افراد کی تعداد کے بارے میں 15 سے 30 ملین افراد کے اعداد و شمار بتائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سن 1446 ہجری کو امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کی جانب سے زیارت اربعین حسینی کے جلوس کے براہ راست نشر کا چودہواں سال تھا اور اس کی مفت فیڈ پچھلے برسوں کی طرح دوسرے نیٹ ورکس کے لئے دستیاب کرائی گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button