Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشامماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

حوزہ علمیہ زینبیہ کی کوششوں سے روضہ حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا سے روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا تک جلوس اربعین منعقد ہوا

دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ حوزہ علمیہ زینبیہ کی کوششوں کی بدولت شام میں امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر سب سے بڑا جلوس منعقد ہوا۔ جس میں شیعیان اہل بیت علیہم السلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ جلوس روضہ حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا سے شروع ہوا اور روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا پر اختتام پذیر ہوا۔

یہ جلوس صبح تین بجے حوزہ علمیہ زینبیہ کے سامنے سے شروع ہوا اور نماز صبح کے بعد روضہ حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کی جانب روانہ ہوا۔

اس جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں محبان اہل بیت علیہم السلام، حوزہ علمیہ زینبیہ کے اساتذہ و طلاب، علماء کے علاوہ حوزہ علمیہ خواہران کی معلمات اور طالبات نے شرکت کی اور یہ جلوس روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی جانب روانہ ہوا۔

اس جلوس میں شام کے مختلف علاقوں جن میں محلہ امام صادق، محلہ امام زین العابدین، محلہ الامین اور اسی طرح دمشق اور سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے علاقوں کے مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ افغانستان، لبنان، عراق، ایران اور خلیج فارس کے ممالک سمیت عرب اور اسلامی ممالک کے عزاداران حسینی نے اس جلوس میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button