Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںعراق

پوری دنیا سے 21480525 زائرین زیارت کربلا سے مشرف ہوئے

روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے رسمی اعلان کے مطابق اس سال 20 صفر 1446 ہجری شہیدان کربلا کے چہلم کے موقع پر عراق اور بیرون عراق سے 21480525 زائرین کربلا معلی پہنچے۔ واضح رہے کہ امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر عراق کے مختلف علاقوں خصوصا نجف اشرف سے کربلا تک زیارت کے لئے پیدل جانا ایک قدیمی رسم ہے۔ جو آج بھی جاری ہے اور اس میں نہ صرف عراق کے مومنین بلکہ پوری دنیا سے امام حسین علیہ السلام سے عقیدت رکھنے والے عزادار شرکت کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مومنین عراق سال بھر امام حسین علیہ السلام کے زائرین اربعین کے استقبال اور ضیافت کی تیاری کرتے ہیں۔ عراق کے مختلف شہروں اور بستیوں خصوصا زائرین کے پیدل جلوس کے راستوں اور کربلا معلی میں زائرین کے لئے قیام و طعام اور دیگر سہولیات کا معقول انتظام غیر سرکاری طور پر خود عراقی عوام کرتے ہیں۔

عراق کے وزیر اعظم سمیت تمام سرکاری عملہ زیارت اربعین کے کامیاب اور پرامن انعقاد پر مہینوں پہلے سے تیاری شروع کر دیتے ہیں۔

آخر میں یہ بھی بتا دیں کہ شہیدان کربلا کے چہلم کے موقع پر عراق کے شہر کربلا میں زائرین امام حسین علیہ السلام کا عظیم اجتماع دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع ہے۔

اگرچہ دنیا کی میڈیا اس کو نظر انداز کرتی ہے لیکن امام حسین علیہ السلام میڈیا جیسے دیگر میڈیا گروپس اس کو مکمل کوریج کرتے ہیں اور دنیا کے سامنے امام حسین علیہ السلام کی محبت و عقیدت اور عراقی عوام کے ایثار کو پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button