Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںمقالات و مضامین

18؍ صفر الاحزان کی مناسبتیں

1۔ شہادت جناب اویس قرنی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ۔ سن 37 ہجری
جناب اویس قرنی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ اگر چہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں موجود تھے ، حضورؑ کی زیارت کے لئے مدینہ منورہ بھی تشریف لائے لیکن زیارت کا شرف حاصل نہ ہو سکا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نےآپ کے سلسلہ میں جنت کی بشارت دی۔ آپ امیرالمومنین علیہ السلام کے سچے شیعہ اور صحابی تھے۔ زہد و عبادت اور اطاعت آپ کی زندگی کا نصب العین تھا ۔ آپ نے جنگ صفین میں امیرالمومنین علیہ السلام کی رکاب میں جہاد کیا اور شہید ہوئے۔

2۔ وفات صاحب عبقات الانوار علامہ میرحامد حسین موسوی رحمۃاللہ علیہ۔ 1306 ہجری

تیرہویں صدی ہجری کے مشہور شیعہ عالم، فقیہ، مجتہد اور متکلم پاسبان ولایت علامہ میرحامد حسین موسوی رحمۃ اللہ علیہ 5؍ محر م الحرام 1246 کو ایک نامور دینی ، علمی اور سادات خانوادہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد علامہ سید محمد قلی رحمۃ اللہ علیہ نامور عالم، فقیہ، محدث ، مورخ اور متکلم تھے۔ جو والد ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کے استاد بھی تھے۔
مطالعہ، تحقیق اور تالیف ہی علامہ میرحامد حسین موسوی رحمۃ اللہ علیہ کا دستور زندگی تھا۔ کثرت سے لکھتے تھے لیکن کبھی بھی غیر اسلامی ممالک کے کاغذ و قلم استعمال نہیں کیا۔ آپ کی تالیفات و تصنیفات کی طویل فہرست ہے جسمیں ’’عَبَقاتُ الأنوار فی إمامَة الأئمةِ الأطهار‘‘ زیادہ مشہور ہے۔ ’’عَبَقاتُ الأنوار فی إمامَة الأئمةِ الأطهار‘‘ معروف اہلسنت عالم عبدالعزیز دہلوی کی کتاب ’’ تحفه اثنا عشریه‘‘ کا جواب ہے۔ عصر تالیف سے آج تک بزرگ علماء ، مجتہدین اور اہل نظر اس کی عظمتوں کا قصیدہ پڑھتے نظر آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button