اسلامی دنیاافغانستانخبریں

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی نمائندہ کے دورہ افغانستان پر پابندی پر رد عمل

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ ریچرڈ بینیٹ نے طالبان کی جانب سے افغانستان کے دورے پر پابندی کے رد عمل میں کہا کہ انسانی حقوق کے سلسلہ میں یہ اقدام ایک پست قدم اور اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے ساتھ طالبان کے تعلق کے بارے میں تشویش ناک علامت ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے مزید کہا کہ وہ افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی دستاویز کرنا جاری رکھیں گے۔

مسٹر بینیٹ اب تک طالبان کے زیر کنٹرول افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تین تفصیلی رپورٹس اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو پیش کر چکے ہیں۔

انہوں نے بارہا طالبان حکومت کو خواتین، لڑکیوں اور ہزارہ شیعہ سمیت مذہبی اور نسلی گروہوں پر تسلط اور جبر کا نظام قرار دیا اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے کہا کہ وہ اس صورتحال کو تبدیل کرنے کے لئے تمام ذرائع استعمال کریں۔

دریں اثناء طالبان کی اس کاروائی کے رد عمل میں ہیومن رائٹس واچ کے شعبہ خواتین کے نائب نے کہا کہ طالبان نے رچرڈ بینیٹ کہ سفر پر پابندی لگا کر انسانی حقوق کے احترام کا ڈرامہ ظاہر کر دیا۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ طالبان کی زیادتیوں کے خلاف عالمی برادری کی ہچکچاہٹ شرمناک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button