اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

روایات میں عصمت صغری کی تعبیر نہیں ملتی لیکن زیارتوں اور روایتوں میں موجود بعض بزرگان کی مدح کو علماء نے عصمت صغری سے تعبیر کیا ہے۔ آیۃ الله العظمی شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ 14 صفر الاحزان کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دئیے۔

آیۃ الله العظمی شیرازی نے قرآن کریم میں ذکر ہوئے امام مبین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس سے مراد 14 معصومین علیہم السلام ہیں۔ اسی طرح انہیں اسماء الہی کے مظہر کے عنوان سے یاد کیا گیا ہے۔ آیۃ اللہ العظمی شیرازی نے مزید فرمایا: بلاشبہ چودہ معصومین علیہم السلام کا علم ایک الگ علم ہے اور دنیا میں کسی کا علم ان کے علم جیسا نہیں ہے لیکن معصومین علیہم السلام سے متعلق کچھ خاص شخصیات جیسے حضرت زینب، حضرت عباس اور حضرت علی اکبر علیہم السلام نے 14 معصومین علیہم السلام کے خاص علم کا تھوڑا ادراک کیا ہے۔ لیکن ان کا علم 14 معصومین علیہم السلام کے علم کے برابر نہیں تھا۔

آیۃ اللہ العظمی شیرازی نے مقام عصمت کے سلسلہ میں فرمایا : ہمارے پاس دلیل ہے کہ عصمت کبری 14 معصومین علیہم السلام سے مخصوص ہے۔ اور حضرت زینب و حضرت عباس و حضرت علی اکبر سلام الله علیهم کو عصمت صغری حاصل تھی جو عصمت کبری کے بعد ہے۔آیۃ الله العظمی شیرازی نے فرمایا: روایات میں عصمت صغری کی تعبیر نہیں ملتی لیکن زیارتوں اور روایتوں میں موجود بعض بزرگان کی مدح کو علماء نے عصمت صغری سے تعبیر کیا ہے۔

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے اس علمی جلسہ میں مندرجہ ذیل مباحث بیان ہوئے۔ اجتماع امر و نہی سے متعلق مطالب، فلسفہ پڑھنے کا حکم، عقد جعالہ کا شرعی حکم، قرض کے بعض احکام، ان لوگوں کا حکم جو نماز کو سبک سمجھتے ہیں، ان روایات سے متعلق وضاحتیں جن میں اعمال کی جزا اور ثواب کا ذکر کیا گیا ہے، سجدہ سہو کے بعض احکام، نماز کی رکعات میں شک کے بعض احکام، توبہ سے مربوط بعض احکام وغیرہ

متعلقہ خبریں

Back to top button