اسلامی دنیاخبریںدنیایمن

یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر پر حوثیوں کا قبضہ

اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق یمن میں حوثیوں کے نام سے مشہور شیعہ زیدی ملیشیا گروپ نے صنعا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر پر قبضہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ فولکر ترک نے ایک بیان میں کہا: یمنی اقوام متحدہ کے کارکنوں کو انسانی حقوق کے دفتر کے اوزار بشمول دستاویزات، فرنیچر حوالے کرنے پر مجبور کرنے کے بعد حوثی گروپ نے صنعا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی عمارت پر قبضہ کر لیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انصار اللہ فوج کو فوری طور پر اس جگہ سے نکل جانا چاہیے اور اس دفتر کے تمام اثاثے واپس کر دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ حوثیوں کے نام سے مشہور شیعہ زیدی ملیشیا کا دعوی ہے کہ اس دفتر میں امریکی اور اسرائیلی جاسوسی ایجنسیوں کے کارکنان کام کر رہے تھے، اور ثبوت میں ان کے اعترافات کی ویڈیو بھی شائع کیا لیکن اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اس دعوے کی تردید کی اور دعوی کیا کہ یہ اعترافات دباؤ کے تحت حاصل کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button