اسلامی دنیاخبریںعراق

زیارت اربعین کے موضوع پر روضہ‌ امام حسین علیہ السلام، روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے ذمہ داروں کی عراقی وزارت داخلہ سے میٹنگ

عراق کی وزارت داخلہ کی دعوت پر روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے ذمہ داروں نے وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر آپریشنز کے ساتھ زیارت اربعین حسینی کے موضوع پر میٹنگ کی۔ اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے منتظمین کی عراقی وزارت داخلہ کے ساتھ مشترکہ میٹنگ زیارت اربعین کے ایام میں مختلف خدمات فراہم کرنے اور شہر کربلا میں حسینی موکب کے قیام کے سلسلہ میں میکانیزم کی تشکیل کے حوالے سے منعقد ہوئی۔ عراقی وزارت داخلہ کی دعوت پر روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے منتظمین نے وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر آپریشنز میجر جنرل عزیز ہاشم ثابت سے ملاقات کی۔‌

اس ملاقات کا محور زائرین اربعین حسینی کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کرنا تھا۔ وزارت داخلہ، کربلا گورنریٹ، آپریشنز کمانڈ، صوبائی پولیس فورس اور صوبے کے تمام سیکورٹی محکموں کے تعاون سے حسینی موکب کی حمایت اور ان کی لاجسٹک ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مناسب میکانزم کا قیام اس میٹنگ کا ایک اہم محور تھا۔ زائرین اربعین کے حوالے سے اس میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کو منظوری کے لئے وزارت داخلہ کو ارسال کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں متعلقہ مراکز تک پہنچایا جا سکے۔ روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام نے اپنے تمام محکموں، ایگزیکٹو ایجنٹوں، ملازمین، اداروں اور مراکز کو اس سال بہترین طبی اور صحت کی خدمات اور زائرین حسینی کی فلاح و بہبود سے متعلق ہر چیز کی فراہمی اپنے ذمے لی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button