خبریںدنیاہندوستان

نئی حج پالیسی : حج کمیٹی کے ذریعہ ایک ہی مرتبہ حج پر جاسکیں گے

مرکزی وزارت اقلیتی امور نے ۲۰۲۵ء کے لئے نئی حج پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اب عازمین، حج کمیٹی سے زندگی میں صرف ایک مرتبہ ہی حج پر جاسکیں گے۔ دوسری مرتبہ انہیں پرائیویٹ ٹور آپریٹرس کے ذریعے وہ جاسکیں گے۔ نئی پالیسی کے مطابق اب حج کمیٹی کا کوٹہ ۷۰؍ فیصد کردیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال یہ ۸۰؍ فیصد تھا۔ اسی طرح پرائیویٹ آپریٹرس کے کوٹے میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں ۳۰؍ فیصد کوٹہ دیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق اس سال سے ۶۵؍ سال سے زیادہ عمر کے عازمین کو ترجیح دی جائے گی جبکہ گزشتہ سال عمر کی حد ۷۰؍ سال تھی ۔ محرم کے بغیر سفر کرنے والی خواتین اور عام زمرے کیلئے بھی ترجیحات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نئی پالیسی میں یہ شق بھی شامل کی گئی ہے کہ ۶۵؍ سال یا اس سے زیادہ عمر کے عازمین کو ترجیح تو دی جائے گی لیکن وہ اب اکیلے حج پر نہیں جا سکیں گے۔ ان کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ اپنے ساتھ کسی رشتہ دار کو بطور مددگار لے جائیں۔ غیر محرم کیٹیگری میں بھی ۶۵؍ سال سے زائد عمر کی خواتین کیلئے اپنے ساتھ خاتون ساتھی کو لے جانا لازمی ہوگا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button