Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںعراق

صوبہ بصرہ پیدل زیارت اربعین میں شرکت کرنے والے زائرین اور قافلوں کے استقبال کے لئے پوری طرح تیار ہے

صوبہ بصرہ پیدل زیارت اربعین میں شرکت کرنے والے زائرین اور قافلوں کے استقبال کے لئے پوری طرح تیار ہے

صوبہ بصرہ میں خصوصی اربعین زائرین کمیٹی نے حسینی عزاداروں کے استقبال کے لئے مکمل تیاری پر زور دیا اور انہیں مقدس شہر کربلا روانہ کرنے کے لئے شرائط فراہم کئے۔

ہمارے ساتھی رپورٹر نے اربعین کے جلوس میں شریک زائرین اور قافلوں کو استقبال کے لئے صوبہ بصرہ کی تیاری کے حوالے سے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس پر توجہ دیں۔

سوبہ بصرہ میں خصوصی اربعین زیارت کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ اس سال اربعین کی خصوصی زیارت گذشتہ برسوں سے مختلف ہے۔‌

اس کمیٹی نے صفوان کراسنگ سے حسینی عزاداروں کے سیلاب کے امکان کا بھی اعلان کیا جو پچھلے برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔‌

صوبہ بصرہ میں اربعین زیارت کمیٹی کے سربراہ ہشام نعمہ نے ایک بیان میں بتایا: سوبہ بصرہ میں درجہ ذیل تمام تنظیمیں اور ادارے بشمول میونسپلٹی، محکمہ آب و سیوریج، نیز معاون محکمے جیسے تیل اور بجلی کی کمپنیاں اس منصوبے میں شرکت کی خواہش کا اعلان کرتے ہوئے زائرین اربعین کے استقبال کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا: اس سال زیارت اربعین کے منصوبے صوبہ بصرہ کے آخری خارجی مقام فاو سے ترتیب دیے گئے ہیں اور اربعین حسینی کے زائرین طے شدہ منصوبوں کے مطابق راستوں پر گذریں گے۔‌

ہشام نعمہ نے بتایا: عراق کے انتہائی جنوب میں واقع راس البیشہ اور شلمچہ کی بندرگاہ سے زائرین اربعین کے قافلوں کی مشی کا آغاز ہو چکا ہے۔ اگرچہ فی الحال ان کی تعداد زیادہ نہیں ہے۔ لیکن زائرین کے ہجوم کے دوران ان کو ٹھہرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنا سفر جاری رکھ سکیں۔

واضح رہے کہ صوبہ بصرہ زائرین حسینی کے لئے امام حسین علیہ السلام کی یاد میں زیارت اربعین میں شرکت کے لئے پہلا نقطہ آغاز ہے جہاں سے وہ پیدل سفر کا آغاز کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ایک اہم سرحدی گذرگاہ ہے جہاں سے ایران، خلیج فارس کے ممالک اور دیگر ممالک کے غیر ملکی زائرین گزرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button