Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
افریقہخبریںدنیا

نائجیریا: مہنگائی سے پریشان عوام کا کینیا کی طرز کا مظاہرہ ممکن: حکام کا انتباہ

نائجیریا: مہنگائی سے پریشان عوام کا کینیا کی طرز کا مظاہرہ ممکن: حکام کا انتباہ

نائجیریا کے حکام نے خبر دار کیا ہے کہ شہری کینیا کی طرز پر ضروریات زندگی کی گرانی کےخلاف احتجاج کر سکتے ہیں، اس احتجاج نے کینیا حکومت کو نافذ کئے گئے نئے ٹیکس کو واپس لینے پر مجبور کر دیا تھا۔اس احتجاج کو آن لائن مہم کی بھی حمایت حاصل ہو گئی ہے، جس کی وجہ افراط زر کی شرح ۴۰؍ فیصد اور ایندھن کی قیمت تین گنا ہونا ہے۔ یہ سب ٹینوبو حکومت کی فوری اصلاح کو متعارف کرانے کے نتیجے میں ہوا ہے۔لاگوس سے لے کر ابوجا تک ملک کے تمام بڑے شہروں میں مظاہرے ہو رہے ہیں، اسی دوران ٹینو بو نے نو جوانوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ان مظاہروں میں شرکت نہ کریں اور حکومت کے اصلاحی اقدام کے مثبت نتیجے ظاہر ہونے کا انتظار کریں۔ 

ان مظاہروں کو کتنی حمایت حاصل ہے یہ کہنا مشکل ہے لیکن عوام میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں ، اور آمد و رفت کی گرانی کولے کر کافی بے چینی ہےاس کےعلاوہ عوام میں عدم تحفظ کا احساس بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ان مظاہروں کے لیڈروں نے کمزور سول سوسائٹی کے اتحاد اور کچھ قانونی چیلنج کے سبب بڑے پیمانے پر مارچ کرنےکی بجائے اپنے مظاہروں کو عوامی پارک تک محدود رکھا ہے۔ اسی ہفتے مظاہروں کے اتحاد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ احتجاج مسلسل اور بلا خوف جاری رہنا چاہئے۔عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے پورے ملک میں اناج کی تقسیم،تنخواہوں میں اضافہ،اور انتہائی غریبوں کی امداد کا آغاز کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button