Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںدنیایورپ

برطانیہ ؛ کمسن بچیوں کے قتل پر مسجد کے باہر احتجاج

برطانیہ ؛ کمسن بچیوں کے قتل پر مسجد کے باہر احتجاج

برطانیہ کے شہر ساؤتھ پورٹ میں تین بچیوں کے قتل کے بعد ایک مسجد کے باہر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں کم از کم 50 سے زیادہ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سوموار کے دن ایک مقامی ڈانس سکول میں بچوں کی ڈانس پرفارمنس کے دوران چھری سے لیس ایک شخص نے اچانک نمودار ہو کر حملہ کر دیا تھا اور تین بچیاں ہلاک ہو گئی تھیں۔

مقامی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا لیکن اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی تاہم سوشل میڈیا پر افواہوں میں اس واردات کو مذہبی رنگ دیا گیا۔

پولیس نے واضح کیا کہ حملے سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں تاہم یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں اور ملزم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

اس وضاحت کے باوجود منگل کے دن ساؤتھ پورٹ میں بڑی تعداد میں مظاہرین ایک مقامی مسجد کے قریب جمع ہوئے جہاں ہنگامہ آرائی کا آغاز مسجد پر اینٹیں، بوتلیں اور پتھر برسانے سے شروع ہوا۔

موقع پر موجود پولیس، جو ایک پرامن احتجاج کی اطلاع کی وجہ سے پہلے سے تعینات تھی، پر بھی مظاہرین نے مختلف اشیا پھینکیں اور پولیس کی ایک گاڑی کو نذرآتش کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کم از کم آٹھ اہلکاروں کو شدید چوٹیں آئی ہیں جن میں سے چند کی ہڈیاں تک ٹوٹ گئیں۔ پولیس کے مطابق بد امنی پھیلانے والے مظاہرین کا تعلق انگلش ڈیفنس لیگ (ای ڈی ایل) سے ہے جو خود کو اسلام مخالف تنظیم کہتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button