زیارت اربعین کاسیکورٹی منصوبہ یکم سفر سے نافذ: عراقی وزیر داخلہ
زیارت اربعین کاسیکورٹی منصوبہ یکم سفر سے نافذ: عراقی وزیر داخلہ
عراقی وزارت داخلہ نے یکم صفر سے زیارت اربعین کے سیکورٹی پلان کے آغاز کا اعلان کیا۔
اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔
عراق کے وزیر داخلہ اور زیارت اربعین کی اعلی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ عبدالامیر الشمری نے ہفتہ کے روز زیارت اربعین کے حوالے سے متعدد سرکلر جاری کی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ زیارت اربعین کے لئے حفاظتی منصوبہ صفر کی پہلی تاریخ سے شروع ہو جائے گا۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراقی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا: اسی سلسلہ میں عراق کے وزیر داخلہ اور زیارت اربعین کی اعلی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ عبدالامیر الشمری کی صدارت میں متعلقہ شعبوں کی میٹنگ منعقد ہوئی۔
یہ میٹنگ بابل گورنریٹ میں زمینی افواج کے کمانڈر، متعدد فوجی اور سیکیورٹی کمانڈروں، پولیس کمانڈروں، افسران اور شخصیات کے ایک گروپ اور نجف اشرف، کربلا، دیوانیہ، واسط اور بابل کے معاون اداروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ جس میں مذکورہ صوبوں میں زیارت اربعین کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اس بابرکت زیارت میں سیکیورٹی اور خدمات کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔
اس میٹنگ میں الشمری نے عراق کے اندر اور باہر سے آنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے اور اس موقع پر کام کو مربوط کرنے کے لئے تمام سیکورٹی محکموں اور سروس گروپوں کے درمیان مشترکہ رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اس میٹنگ میں انٹیلیجنس کوششوں پر بھروسہ کرنے اور اس مقصد کے لئے مرتب کئے گئے پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے کا بھی ذکر کیا۔
مختلف علاقوں میں پولیس یونٹس کا قیام، خاص طور پر غیر ملکی زائرین سے مربوط سڑکوں پر زائرین کے مجمع کو منظم کرنے اور ٹریفک حادثے کو روکنے کے لئے وزیر داخلہ کے احکام تھے۔
اس میٹنگ میں الشمری نے گورنروں کی موجودگی میں تیاریوں اور زیارت اربعین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے گئے اہم ترین اقدامات اور چیلنجوں سے نپٹنے کے لئے متبادل منصوبہ بندی اور سرگرمیوں کی پیشرفت کو یقینی بنانے کے بارے میں بھی تفصیلی ذکر کیا۔
اس میٹنگ میں عراق کے وزیر داخلہ نے حکم دیا کہ فیلڈ میٹنگز کا انعقاد ہو اور ان تمام اقدامات کا کنٹرول اور جائزہ لینا جو خاص طور پر حکام اور کمانڈروں کی طرف سے اپنے انتظامی علاقے میں جاری رکھے جائیں گے۔