Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ایشیاءخبریںدنیا

این ٹی اے نے ’نیٹ-یوجی‘ کا حتمی ریزلٹ کیا جاری، ٹاپرس کی تعداد 67 سے 61 ہوئی، اور اب گھٹ کر 17 ہو گئی

این ٹی اے نے ’نیٹ-یوجی‘ کا حتمی ریزلٹ کیا جاری، ٹاپرس کی تعداد 67 سے 61 ہوئی، اور اب گھٹ کر 17 ہو گئی

سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد فیزکس کے ایک سوال کے نمبر کو توجہ میں رکھتے ہوئے نتیجہ جاری کیا گیا ہے، این ٹی اے نے کہا تھا کہ اس سوال کے دو درست جواب ہیں۔

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے تنازعات سے بھرے میڈیکل انٹرنس امتحان ’نیٹ-یوجی‘ کا آخری نتیجہ یعنی حتمی ریزلٹ جمعہ کے روز جاری کر دیا۔ اس سلسلے میں افسران نے جانکاری دی جس سے پتہ چلا کہ اس امتحان میں ٹاپرس کی تعداد جو پہلے 67 تھی، وہ بعد میں گھٹ کر 61 ہوئی، اور اب حتمی ریزلٹ میں ٹاپرس کی تعداد گھٹ کر 17 ہو گئی ہے۔

سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد فیزکس کے ایک سوال کے نمبر کو توجہ میں رکھتے ہوئے تازہ نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ این ٹی اے نے پہلے ہی کہا تھا کہ اس سوال کے دو درست جواب ہیں۔ این ٹی اے کے ایک سینئر افسر نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ از سر نو ترمیم شدہ اسکور کارڈ جاری کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پہلے اس امتحان کے ٹاپرس کی تعداد 67 تھی جن میں سے 44 نے فیزکس کے اس خاص سوال کے لیے دیے گئے نمبر کی وجہ سے پورا نمبر حاصل کیا تھا۔ بعد میں ٹاپرس کی تعداد گھٹا کر 61 کر دی گئی تھی، کیونکہ ایجنسی نے کچھ امتحان مراکز پر وقت کے نقصان کے ازالہ کے لیے 6 امیدواروں کو دیے گئے گریس مارکس واپس لے لیے تھے۔ لیکن اب فیزکس کے خاص سوال والے نمبر حذف کرنے سے مزید 44 امتحان دہندگان ٹاپرس کی فہرست سے باہر ہو گئے ہیں، اور اب یہ تعداد گھٹ کر 17 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیٹ-یوجی 2024 کے ناکام امتحان دہندگان کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے اس امتحان کو منسوخ کرنے اور دوبارہ کرانے کی گزارش والی عرضیوں کو منگل کے روز خارج کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button