اسلامی دنیاخبریںدنیاعراق

عراقی وزارت ٹرانسپورٹیشن زائرین اربعین کی خدمت کے لئے پوری طرح تیار ہے

عراقی وزارت ٹرانسپورٹیشن زائرین اربعین کی خدمت کے لئے پوری طرح تیار ہے

عراق کے وزیر ٹرانسپورٹ نے زیارت اربعین کے لئے اس وزارت کی تیاری سے آگاہ کیا اور ساوہ۔ حجامہ ریلوے منصوبے کی پیش رفت کے بارے میں بتایا۔

عراق کے وزیر ٹرانسپورٹ رزاق محیبس السعداوی نے زیارت اربعین میں لاکھوں زائرین کے نقل و حمل خدمت میں شرکت کے لئے اس وزارت کی تیاری کا اعلان کیا اور اس مقصد سے ایک خصوصی کمیٹی کی تشکیل دی ہے۔

شیعہ خبر ایجنسی کے مطابق السعداوی نے بتایا: عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے زیارت اربعین سے متعلق امور کو مربوط کرنے کے لئے ایک خصوصی ہیڈ کوارٹر تشکیل دیا ہے اور وزارت ٹرانسپورٹ اس خصوصی ہیڈ کوارٹر کے ارکان میں سے ایک ہے۔

انہوں نے بتایا: وزارت ٹرانسپورٹ زیارت اربعین میں زائرین کی خدمت کے لئے مکمل تیار ہے۔

السعداوی نے بتایا کہ اس وزارت سے وابستہ تمام ٹرانسپورٹ کمپنیاں بشمول مسافر کمپنیاں اور یونینز، نجی ٹرانسپورٹ کمپنیاں، زمینی ٹرانسپورٹ کمپنیاں، نیز عراقی ایئر لائنز اور ریلوے کمپنیاں اس پروگرام میں شرکت کے لئے تیار ہیں۔

المثنی صوبے میں ساوہ۔ حجامہ ریلوے منصوبے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی تکمیل کی شرح 96 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور یہ منصوبہ حکومت کے منصوبے میں ایک بڑا اور اسٹریٹیجک منصوبہ ہے۔

عراق کے وزیر ٹرانسپورٹ نے بتاتے ہوئے کہ یہ منصوبہ 30 اگست 2024 کو مکمل ہونا ہے، کہا: یہ منصوبہ 96 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور آخری مراحل کے قریب ہے جبکہ اس منصوبے کی سرگرمی 2012 سے روک دی گئی تھی۔

السعداوی نے بتایا: یہ منصوبہ اس وقت دوبارہ شروع کیا گیا جب موجودہ عراقی حکومت قائم ہوئی یہ منصوبہ 43 کلومیٹر ریلوے لائن پر مشتمل ہے جس میں دریائے فرات پر تین بڑے پل اور دو اسٹیشن شامل ہیں۔

عراق کے وزیر ٹرانسپورٹ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کوشش اربعین کے دوران لاکھوں زائرین کے استقبال کے لئے ضروری تیاریوں کا حصہ ہیں جو کہ امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے عراقی حکومت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button