اسلامی دنیاافغانستانخبریںدنیا

ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز: طالبان کی حکومت میں گھر والے مریض کو صحت کے مراکز تک لے جانے کے متحمل بھی نہیں ہو سکتے

طالبان کے دور حکومت میں افغانستان میں معاشی بحران کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر ودآؤٹ بارڈز کا کہنا ہے کچھ گھرانوں کے پاس اپنے مریضوں کو صحت کے مراکز تک پہنچانے کے لئے پیسے بھی نہیں ہیں۔

اس ادارے نے ایک بیان میں لکھا کہ افغانستان کے دور دراز علاقوں کے کچھ دیہاتوں میں تقریبا تمام بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

کچھ ماؤں نے اس ادارے کو بتایا کہ وہ ناکافی غذائیت کی وجہ سے اپنے بچوں کے لئے دودھ پیدا کرنے سے قاصر ہیں۔

یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں 30 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button