خبریںدنیاماتمی انجمنیں اور حسینی شعائریورپ

لندن کے مرکزی علاقہ میں عاشورا کا جلوس برآمد

اہل بیت علیہم السلام کے ہزاروں شیعوں اور چاہنے والوں نے روز عاشورہ 10 محرم الحرام کو شہیدان کربلا کی عزاداری کے لئے لندن کی مرکزی سڑکوں پر جلوس نکالا۔

اس جلوس کے شرکاء نے ہاتھوں میں پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اہل بیت علیہم السلام کے مصائب پر ان کے دکھ اور امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت علیہم السلام سے وفاداری کا اظہار کیا گیا تھا۔  نصرت اور مصائب کی فریاد (نعروں) کے ذریعہ امام حسین علیہ السلام، ان کے اہل حرم‌ اور باوفا اصحاب کو یاد کیا گیا۔

بڑی تعداد میں عزاداروں کی موجودگی، اس کے اجتماع کی جگہ، اس کے راستے نیز مختلف قوم و ملت کی اس میں شرکت کے سبب یہ جلوس یورپ کے سب سے بڑے جلوسوں میں سے ایک ہے جو ہر سال انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ نکلتا ہے۔

واضح رہے کہ لندن حسینی کونسل ہر سال 10 محرم الحرام کو امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب کے یوم شہادت پر یہ جلوس نکالتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button