اسلامی دنیاپاکستانخبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

پورے پاکستان میں 10 محرم الحرام کے موقع پر چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد

پورے پاکستان میں 10 محرم الحرام کے موقع پر چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد ہوئے، اس موقع پر مجالس بھی منعقد ہوئیں۔

کراچی میں یومِ عاشور کا نشتر پارک سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس صدر رینبو سینٹر پہنچ گیا ہے۔ مرکزی جلوس سے قبل نشتر پارک میں مرکزی مجلس ہوئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔

لاہور میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہو کر محلہ شعیاں پہنچ گیا۔

پشاور کی مختلف امام بارگاہوں سے یومِ عاشور کے 12 جلوس برآمد ہوں گے، پہلا جلوس امام بارگاہ سید علی شاہ رضوی سے برآمد ہو گیا۔

جلوسوں کی سکیورٹی پر پولیس کے 14 ہزار افسران و اہلکار تعینات ہیں، جلوس کی گزرگاہوں کو کلیئر کرنے کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار موجود ہیں۔ جلوسوں کی طرف جانے والے تمام راستے سیل اور موبائل فون سروس بند ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ماتمی جلوسوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

کوئٹہ میں یومِ عاشور کے موقع پر موبائل فون سروس معطل ہے۔ کوئٹہ میں یومِ عاشور کا جلوس آج صبح 9 بجے کے قریب علمدار روڈ سے برآمد ہوا۔

وزیرِ داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللّٰہ لانگو کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں یوم عاشور پر سیکیورٹی کے لیے 10 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔

میر ضیاء اللّٰہ لانگو نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک رہ کر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، عوام امن وامان برقرار رکھنے میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں جذبہ ایثار کا درس دیتا ہے

ملتان میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حرا حیدریہ سے برآمد ہو گیا۔ مرکزی جلوس شام 6 بجے درگاہ شاہ شمس تبریز پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا۔ یومِ عاشور کے 116 ماتمی جلوس شہر کے مختلف علاقوں سے برآمد ہوں گے۔

جھنگ میں یوم عاشور کے موقع پر 249 جلوس اور 164مجالس ہوں گی، مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ دربار گوہر شاہ سے برآمد ہو گا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یوم عاشور پر 78 جلوس اور 13 مجالس ہوں گی جبکہ مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینیہ جھنگ روڈ سے برآمد ہو گیا۔ ماتمی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام 7 بجے اختتام پزیر ہو گا۔

مظفر گڑھ میں 165 جلوس اور 279 مجالس منعقد ہوں گی، ضلع بھر میں موبائل فون سروس معطل ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے ہیں۔

راجن پور میں67 مجالس اور51 جلوس نکالےجائیں گے۔ ضلع بھر میں یومِ عاشور کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہیں، موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

حیدرآباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس قدم گاہ مولا علی سے برآمد ہو گیا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلاء دادن شاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔ حیدرآباد میں یوم عاشور کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا ہے کہ جلوس کی سیکیورٹی پر 4 ہزار سے زائد اہلکار و افسران تعینات ہیں، جلوس کےراستےمیں آنےوالی تمام گلیاں اور دکانیں بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلوس کی نگرانی کے لیے ڈی ایس پی سٹی آفس میں کنٹرول روم قائم کیا ہے۔

نواب شاہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ مرتضوی سے برآمد ہو گیا۔ شہر کے چھوٹے بڑےجلوس مختلف امام بارگاہ سے برآمد ہو کر مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے۔

سکھر کے علاقے روہڑی میں نو ڈھالہ تعزیہ جلوس تیسری اور آخری منزل کے لیے بعد نماز ظہرین برآمد ہو گا، جلوس شہداء قبرستان روہڑی پہنچ کر 36 گھنٹے بعد اختتام پذیر ہوگا۔

نو ڈھالہ تعزیہ جلوس 8 اور 9 محرم کی رات امام بارگاہ شاہ عراق سے برآمد ہوا تھا، جلوس کے شرکاء کا روہڑی کے میدان کربلاء میں دوسرا پڑاؤ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button