اسلامی دنیاخبریںشیعہ میڈیا اور ادارےعراق
امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ نیٹ ورک گروپ کے تعاون سے دارالمصباح الشعائری کے خدمات
محرم الحرام کی آمد کے ساتھ دارالمصباح الشعائری نے امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ نیٹ ورک گروپ کے تعاون سے صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے تربیت و مشق منبر کورس کا انعقاد کیا۔
یہ کورس مختلف عمر کے مردوں، عورتوں، نوجوانوں اور اسکولوں کے اسٹوڈنٹس کے لئے منعقد کیا جاتا ہے۔
ان تربیتی کورسز کے انعقاد کا مقصد مبلغین حسینی کی ایک ایسی نسل کی تربیت کرنا ہے جو دینی اور آئینی منبر سے واقف ہوں اور حسینی نظریات کے تئیں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ اور اسے ادا کر سکیں۔
اس سلسلہ میں دارالمصباح الشعائری کہ مسئول محمد السیلاوی نے کہا: جیسے جیسے عاشورہ کے ایام قریب آ رہے تھے طلباء کی ایک فعال اور نمایاں شرکت ہو رہی تھی۔
سیلاوی نے امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ اس تعلیمی پروگرام سے استفادہ کرنے کے والے اسکولی طلباء کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔