اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے

کربلا نجف محور ترقیاتی منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کے لئے کربلا گورنر کی سنجیدہ کوشش

کربلا نجف محور کے ترقیاتی منصوبے کا دوسرا مرحلہ کربلا گورنریٹ کی جانب سے نافذ کیا گیا تاکہ ان دونوں شہروں کے مکینوں کے علاوہ زائرین اور اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد ان دونوں مقدس شہروں کا آسانی سے سفر کر سکے۔

ذیل میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی تیار کردہ رپورٹ پر توجہ دیں۔

صوبہ کربلا کے گورنر انجینیئر نصیف جاسم الخطابی نے کربلا نجف محور کی ترقیاتی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا اغاز ایک سرکاری تقریب کے دوران صوبہ کربلا کے متعدد عہدہ داروں اور سرکردہ شخصیات کی موجودگی میں کیا تاکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور زائرین کے لئے خدمات کو بہتر بنایا جا سکے۔

کربلا کے گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اس منصوبے کا دوسرا مرحلہ ہے جو ترقی اور توسیع پر شامل پہلے مرحلے کے تسلسل کے طور پر انجام دیا گیا ہے۔ یہ 120 دنوں کی مدت میں ہموار اور زمین کی تزئین کی مہارت رکھنے والی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی کے ذریعہ نافذ اور مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ یہ منصوبہ کربلا اور نجف کے مقدس شہروں کے درمیان رابطے کا ایک اہم اسٹریٹجک محور ہے، بتایا: اس نقل و حمل کے راستے کی ترقی و توسیع سے زائرین کے رفت و آمد خاص طور سے زیارت کے دنوں میں محبان اہل بیت علیہم السلام کی کثیر تعداد کی آمد میں مدد ملے گی۔

کربلا گورنر نے یہ بتاتے ہوئے کہ اس منصوبے کا مقصد کربلا سے نجف راستہ کو ترقی دینا، مواصلاتی محور کی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا اور نقل و حمل کی صلاحیت کو بڑھانا اور اس طرح دونوں شہروں کے درمیان زائرین کی رفت و آمد کو آسان بنانا ہے، بتایا: یہ مرحلہ صوبے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ایک جامع منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد زائرین اور مقامی باشندوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بنانا ہے۔

پروگرام کے آخر میں انجینیئر نصیف جاسم الخطابی نے ان اہم منصوبوں کی کامیابی میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور ان کی قدر کی اور کہا کہ وہ کربلا گورنرینٹ کی ترقی و توسیع میں تعاون اور مدد کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button