اسلامی دنیاافغانستانخبریں

گزشتہ چار دنوں میں ایران اور پاکستان سے تقریبا 12 ہزار تارکین وطن افغانستان میں داخل ہوئے

طالبان کے زیر کنٹرول افغانستان وزارت نقل مکانی نے بتایا کہ گزشتہ چار دنوں میں ایران اور پاکستان سے تقریبا 12 ہزار تارکین وطن افغانستان میں داخل ہوئے ہیں۔

ہفتہ، 6 جولائی کو وزارت نے ایک خبرنامہ شائع کیا جس میں کہا گیا کہ یہ لوگ ماہ جولائی کی 2 اور 5 تاریخ کے درمیان اسلام قلعہ، پل ابریشم، اسپین بولدک اور تورخم کی سرحدوں سے رضاکارانہ اور زبردستی ملک میں داخل ہوئے۔

وزارت نقل مکانی نے مزید بتایا کہ اس عرصہ کے دوران ایران سے اسلام قلعہ سرحد کے ذریعہ 7125 لوگ افغانستان واپس آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button