اسلامی دنیاافغانستانخبریں

افغانستان شیعہ علماء کونسل نے طالبان سے محرم کے پروگراموں میں سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی

افغانستان شیعہ علماء کونسل نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ محرم کے پروگراموں میں امن و امان قائم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔

6 جولائی بروز ہفتہ اس کونسل نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ طالبان حکومت اپنی پوری کوششیں بروئے کار لائے اور ہر قسم کے خلل اور عدم تحفظ کو روکے۔ 

افغانستان شیعہ علماء کونسل نے دینی اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ امن و امان قائم کرنے میں تعاون کریں۔

اس کونسل نے انجمنوں کے سربراہوں اور مساجد کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا کہ وہ حفاظتی نکات پر توجہ دیں اور مشکوک معاملات کے حوالے سے حساس رہیں۔

افغانستان شیعہ علماء کونسل کے بیان میں مساجد کے بورڈ اف ٹریسٹیز سے بھی مطالبہ ہوا کہ وہ رات گئے تک عزاداری کے پروگرام کو طول دینے اور مساجد کے لاؤڈ سپیکر کا والیوم بڑھانے سے گریز کریں جس سے پڑوسیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

طالبان نے اس سال ابھی تک عزاداری کے پروگرام میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے منصوبے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ لیکن گزشتہ برس عزاداری کے انعقاد پر وسیع پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں اور متعدد مساجد اور امام بارگاہوں میں عزاداری کے انعقاد اور سڑکوں اور عوامی مقامات پر پرچم لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

گزشتہ برسوں میں عشرہ محرم میں منعقد عزاداری کے پروگراموں میں کئی بار دہشت گردانہ حملہ ہوا اور بڑی تعداد میں عزادار شہید اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button