Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںدنیایورپ

کئیر اسٹارمر برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بن گئے

لندن: برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کئیر اسٹارمر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بادشاہ چارلس کی جانب سے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی ہے، انھوں نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ، ہمارے ملک نے تبدیلی اور قومی تجدید کیلئے فیصلہ کُن ووٹ دیا ہے ۔برطانوی نئے وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ، برطانیہ کوایک بار پھر رہنمائی کرنے والا ملک بنائیں گے ۔ ہماری حکومت ہر شہری کواحترام کی نگاہ سے دیکھے گی اور ان سب کیلئے کام کرے گی جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا یا نہیں دیا، عوام کے اعتماد میں کمی کا ازالہ عملی اقدامات سے کرنے کی ضرورت ہے ۔کئیر اسٹارمر نے اپنی گفتگو میں سابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا بھی شکریہ ادا کیا۔

برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کا 14 سالہ دور ختم ہوگیا جہاں قبل ازوقت ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے فتح حاصل کرلی ہے جس کے بعد سر کئیر اسٹارمر نئے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ برطانیہ میں عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے جہاں 650 میں سے 648 نشستوں کے نتائج سامنے آئے ہیں اور لیبر پارٹی نے اب تک 412 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔عام انتخابات میں کنزرویٹو نے 121 اور لبرلز نے 71 نشستیں حاصل کی ہیں۔ حکومت سازی کیلئے پارلیمنٹ کی 650 نشستوں میں سے 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور لیبر پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے ۔اس موقع پر برطانوی وزیراعظم رشی سناک نے کہا کہ انتھک کوششوں کے باوجود ہار پر افسوس ہے، انتخابات میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، لیبر پارٹی یہ الیکشن جیت چکی ہے، مبارکباد دیتا ہوں، اس شکست میں سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button