اسلامی دنیاخبریںدنیاعراقمقدس مقامات اور روضے
محرم الحرام کی آمد پر روضہ امام حسین علیہ السلام کے گنبد کی نظافت اور پرچم تبدیلی
اتوار کی شب یعنی چاند رات کو روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے گنبد کے سرخ پرچم تبدیل کر دیے جائیں گے۔
ان دونوں روضوں کے گنبد ہائے مبارک کے پرچم کی تبدیلی کی تیاریاں ہو رہی ہیں کہ محرم کی آمد پر سرخ پرچم بدل کر سیاہ پرچم لگا دیا جائے گا جو غم و اندوہ کے مہینہ کے آغاز کی علامت ہوگا۔
واضح رہے کہ پرچم کی تبدیلی کا پروگرام ہر سال چاند رات یعنی محرم کی پہلی رات عراقی حکام اور زائرین کی موجودگی میں منعقد ہوتا ہے۔ یہ سیاہ پرچم دو ماہ روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام پر نصب رہے گا۔
اس کے علاوہ ماہ محرم کی آمد پر روضہ امام حسین علیہ السلام کے گنبد کی نظافت بھی ہوئی۔