اسلامی دنیاخبریںدنیاشیعہ مرجعیت

امام زمانہ سے مراد صرف معصوم امام ہیں اور کسی شخص کے لئے ضروری نہیں کہ وہ مرجع تقلید یا فقیہ کی معرفت حاصل کرے، اس پر صرف ان کی اہلیت کے سبب تقلید واجب ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور 25 ذی الحجہ 1445 ہجری بروز منگل منعقد ہوا، جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی حدیث "من مات ولم يعرف إمام زمانه مات ميتة جاهلية”  یعنی جو مر گیا اور اپنے زمانے کے امام کو نہیں پہچانا وہ جاہلیت کی موت مرا ہے، کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس حدیث میں امام زمانہ سے مراد امام معصوم ہیں، ہر معصوم امام اپنے دور کے امام زمانہ تھے، مثلا امام صادق علیہ السلام اپنے دور کے امام زمانہ اور امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے دور کے امام زمانہ اسی طرح دیگر معصوم ائمہ علیہم السلام اپنے زمانے کے امام زمانہ تھے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امام زمانہ کا لقب غیر معصوم لوگوں کے ناموں کے ساتھ لگانے کے سلسلے میں فرمایا: مراجع تقلید اور فقہاء امام معصوم کے جانشین ہیں، اگرچہ امام معصوم کے بہت سے اختیارات ان کو حاصل ہیں لیکن ان کو امام زمانہ نہیں کہا جا سکتا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: مرجع تقلید یا فقیہ کی معرفت حاصل کرنا انسان پر لازم نہیں ہے، صرف یہ ضروری ہے کہ ان کی تقلید کی جائے کیونکہ وہ اہل خبرہ ہیں (یعنی اس لائق ہیں کہ ان کی تقلید کی جائے)

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی واقع قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 10:45 بجے منعقد ہوتا ہے جسے آپ امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فریکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button