اسلامی دنیاخبریںشیعہ میڈیا اور ادارےعراق

فلاحی اور ثقافتی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کے شعبہ قانون کی جانب سے ضرورت مند اور یتیم گھرانوں کو مفت خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری۔

فلاحی اور ثقافتی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کے شعبہ قانون یتیم، نادار اور غریب گھرانوں سے متعلق تمام قانونی امور فراہم کرتا ہے اور یہ تمام خدمات بلا معاوضہ اور بغیر کسی فیس کے فراہم کی جاتی ہے۔

فلاحی اور ثقافتی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کے شعبہ قانون کے ڈائریکٹر صاحب الجشعمی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ کے سربراہ شیخ مصطفی محمدی کی ہدایات کے مطابق یتیموں اور واقعی ضرورت مندوں کی شناخت اور ان پر غور کرتے ہوئے اس محکمہ سے ان سے متعلق تمام قانونی معاملات مفت انجام دئے جاتے ہیں۔

الجشعمی نے مزید بتایا کہ اس مرکز نے مئی 2024 میں مندرجہ ذیل خدمات فراہم کی ہیں

1. قانونی مقدمات درج کرانا۔۔

ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کے شعبہ قانون کے ساتھ تعاون کرنے والے اداروں اور تنظیموں کی طرف سے چھ قانونی مقدمات نپٹائے گئے ہیں۔

انجمن امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ شریف کے دو کیس

یتیم چیریٹی سے دو کیس

مقامی کارکنوں کے دو کیس

2. قانونی مقدمات فائل۔

رواں ماہ 11 قانونی مقدمات درج کئے گئے۔

3۔ قانونی مشاورت

مختلف قانونی مسائل سے مستفید ہونے والوں کو سات قانونی مشاورت فراہم کی گئی۔

4۔ پیش کردہ قانونی مقدمات کے اقسام

سند نکاح

نسب کا ثابت کرنا

طلاق خلع کی تائید

طلاق میں گواہی

بچوں کا خرچ

شناختی سرٹیفکیٹ

وصیت سے متعلق معاملات کی پیروی

مذکورہ امور انجام پائے۔

5۔ دورے اور سرگرمیاں

اس مرکز نے اس ماہ کئی دورے کئے جن میں سب سے اہم کربلا میں انسانی حقوق کمیشن کے دفتر اور کربلا میں واقع اقامتی دفتر کا دورہ تھا جس کا مقصد معلومات کا تبادلہ اور ادارے اور خدمات کے درمیان رابطہ اور ہماہنگی قائم کرنا تھا۔

یہ مرکز کربلا اور حضرت حر کے علاقے میں مستحقین کو مفت قانونی خدمات فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button