اسلامی دنیادنیاشیعہ مرجعیت

بیت المقدس سے خانہ کعبہ کی جانب قبلہ کی تبدیلی سے دین کامل نہیں ہوا بلکہ امیر المومنین علیہ السلام کی ولایت سے دین کامل ہوا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور 21 ذی الحجہ 1445 ہجری بروز ہفتہ منعقد ہوا، گذشتہ جلسوں کی طرح اس جلسے میں بھی حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اتمام‌ اور اکمال کے مفہوم میں فرق کے سلسلے میں فرمایا: اتمام اور اکمال کے مفہوم میں فرق ہے۔ اتمام کا لفظ اس وقت استعمال ہوتا ہے جب مسئلہ پہلے نامکمل ہو لیکن کسی جدید عمل سے اس کا عیب دور ہو جائے اور اتمام پا جائے، لیکن عین ممکن ہے کہ وہ مسئلہ اتمام پا جائے لیکن کامل نہ ہو۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اکمال کے مفہوم کے سلسلہ میں فرمایا: لیکن اکمال کی تعبیر اس وقت استعمال ہوتی ہے جب اس مسئلے میں کچھ باقی نہ رہے اور یہ مفہوم حکم اور مسئلہ کی مناسبت کے سبب ظاہر ہوا ہو۔

انہوں نے مزید فرمایا: مثلا بیت المقدس سے خانہ کعبہ کی جانب قبلہ کی تبدیلی سے دین کامل نہیں ہوا بلکہ امیر المومنین کی ولایت سے دین کامل ہوا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے اس علمی جلسے میں مندرجہ ذیل مباحث بیان ہوئے۔ قضا نماز کے بعض احکام، اس کافر کا حکم جو مسلمان ہونے کے بعد دوبارہ کافر ہو گیا، زکوۃ کے بعض احکام، توبہ قبول ہونے کے شرائط، مسافر کی نماز کے بعض احکام وغیرہ

متعلقہ خبریں

Back to top button