افریقہخبریںدنیا

2030 تک زندگی میں بہتری کے عالمی اہداف کا صرف 17 فیصد حاصل ہونے کا امکان ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے جمعہ کو باخبر کیا کہ دنیا کے 7 ارب سے زیادہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے اقوام متحدہ کے ایک 169 اہداف میں سے صرف 17 فیصد 2030 کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے راستے پر ہیں۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ کریں۔

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری آنتونیو گوترس نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: تو 2030 تک زندگی کو بہتر بنانے کے عالمی اہداف میں سے صرف 17 فیصد کو پورا کرنے کا امکان ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دنیا ترقی کی بجائے زوال پذیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا: عالمی رہنماؤں نے 2015 میں عالمی سطح پر غربت کا خاتمہ اور صنفی مساوات کے حصول سمیت وسیع ترقی جیسے اہداف مقرر کئے ہیں، جس میں 169 اہداف شامل ہیں اور یہ تمام اہداف دہائی کے آخر تک حاصل کئے جانے چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق، تقریبا نصف اہداف کم سے کم یا اعتدال پسند پیش رفت ظاہر کرتے ہیں ایک تہائی سے زیادہ تعطل یا زوال کا شکار ہیں اور صرف 17 فیصد ٹریک پر ہیں۔

گوترس نے کہا: امن و سلامتی کو محفوظ بنانے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نپٹنے اور بین الاقوامی مالیات کو مضبوط بنانے میں ہماری ناکامی عالمی ترقی کے حصول کے راستے کو کمزور کرتی ہے۔

رپورٹ میں کووڈ 19 وبائی امراض کے دیر پا اثرات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا اور کہا گیا کہ 2019 کے مقابلے 2022 میں 23 ملین مزید لوگ انتہائی غربت میں تھا اور 100 ملین سے زیادہ لوگ بھوک کا شکار تھے۔

گوترس نے مزید بتایا: دولت، علم اور بے مثال ٹیکنالوجیز سے بھری دنیا میں بہت سے لوگوں کے لئے بنیادی ضروریات کا فقدان ظالمانہ اور ناقابل قبول ہے۔

گوترس نے وسائل کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ قرضوں کے دباؤ کو کم کرنے، بحران میں گھرے ممالک کے لئے ہنگامی مالی اعانت تک رسائی کو بڑھانے اور عالمی بینک کے قرض دینے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے کوشش کرنے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے یہ بھی کہا: ہمیں غربت کے خاتمے، کرہ ارض کی حفاظت اور کسی ایک انسان کو بچانے کے اپنے وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے.

متعلقہ خبریں

Back to top button