اسلامی دنیاخبریںدنیا
غزہ کے باشندوں کو تباہ کن فاقہ کشی کا خطرہ
غزہ میں خاندان روزمرہ کی خوراک حاصل کرنے کے لیے کپڑے بیچنے اور کچرا جمع کرنے پر مجبور ہیں۔
بین الاقوامی اداروں کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری رہنے کے باوجود غزہ کے لیے انسانی امداد کی ترسیل محدود ہے اور اس سے اس خطے کے شہریوں کے لیے غدائی قلت اور قحط کا خطرہ لاحق ہے۔
انٹیگریٹڈ فوڈ سیکورٹی کی درجہ بندی کمیٹی کی تازہ ترین رپورٹ جسے ائی پی وی سی کے نام سے جانا جاتا ہے، اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ غزہ میں تقریبا نصف ملین افراد کو تباہ کن غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے اور 20 لاکھ سے زائد افراد شدید فاقہ کشی کے خطرے سے دوچار ہیں۔