افریقہخبریں

سوڈان کو گذشتہ 40 برسوں میں دنیا کے سب سے مہلک قحط کا سامنا

امریکی حکام نے خبردار کیا کہ سوڈان کو بڑے پیمانے پر قحط کے خطرے کا سامنا ہے۔ ایک قحط جو گذشتہ 40 سالوں میں ایتھوپیا میں دنیا میں خوراک کے قلت سے بھی بدتر ہو سکتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سوڈانی شہریوں کو انسانی امداد کی ترسیل ملک کی خانہ جنگی میں ملوث متحارب دھڑوں کی جانب سے روکی جا رہی ہے، جبکہ دونوں فریقوں کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری ہے۔

گارڈین کے مطابق، غزہ جنگ کے ساتھ ساتھ یوکرین پر عالمی توجہ کے درمیان سوڈان ایک بدترین انسانی بحران کا مشاہدہ کر رہا ہے اور ایک تاریخی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

سوڈان کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ اس نے بہت کم میڈیا کوریج کے ساتھ عالمی خدشات کو سامنے نہیں لایا ہے اور اس ملک کے لئے اقوام متحدہ کی انسانی امداد کی درخواست کو مطلوبہ بجٹ کا صرف 16 فیصد موصول ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سوڈانی فوج اور اس کے فوجی حریف پر خوراک تک رسائی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button