اسلامی دنیاخبریںدنیاماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر
امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت پر مجالس
امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ہندوستان کے ہر شیعہ نشین محلہ ، قریہ، شہر میں مجالس عزا کا اہتمام ہو رہا ہے، لکھنو، ممبئی، دہلی، حیدر آباد ، کشمیر بلکہ ملک کے جن گوشہ و کنار میں شیعہ رہتے ہیں وہاں مجالس اور عزاداری کا اہتمام ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ ۷ ذی الحجہ سن ۱۱۴ ہجری کو عباسی حاکم ہشام نے زہر دلا کر امام محمد باقر علیہ السلام کو شہید کیا۔ آپ کی قبر مبارک جنت البقیع مدینہ منورہ میں ہے، جہاں امام حسن علیہ السلام، امام زین العابدین علیہ السلام اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی بھی قبریں ہیں ۔ پہلے وہاں روضہ تعمیر تھا جسے ۸ شوال سن ۱۳۴۴ ہجری کو آل سعود نے منہدم کر دیا۔