
صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے متحدہ عرب امارات پر اپنے ملک کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی، غیر قانونی فوجی اڈے قائم کرنے اور لیبیا، سوڈان، یمن اور صومالیہ میں پراکسی جنگیں چھیڑنے کا الزام لگایا۔
"صومالیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی” (صونا) کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے اس ملک کی بندرگاہوں کے بارے میں ابوظبی کے براہ راست معاہدوں اور عیدروس الزبیدی کو فرار کرانے کے لئے بربرہ بندرگاہ کے خفیہ استعمال پر تنقید کرتے ہوئے امارات پر صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی حمایت کا الزام عائد کیا۔




