پاکستان
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پر سکردو پاکستان میں علمی و تربیتی سیمینار
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پر سکردو پاکستان میں علمی و تربیتی سیمینار
علمی و تربیتی سیمینار "اندیشۂ فاطمی، آگاہیٔ فاطمی” ادارہ مشعل النور کے اہتمام سے سکردو، پاکستان میں تقریباً 300 طالبات کی شرکت سے منعقد ہوا۔
اس سیمینار میں شرکاء نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر غور و فکر کیا۔
"کربلا الآن” کی رپورٹ کے مطابق، اس اجتماع میں آپ کی اخلاقی اور نفسیاتی سیرت پر گفتگو ہوئی، عربی خطاطی کا مقابلہ منعقد ہوا، قرآنی اسٹالز قائم کئے گئے اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے ہم ناموں کو تحائف پیش کئے گئے۔




