ممبئی: جنت البقیع کی تعمیر کے لئے عالمی کانفرنس، تحریک میں عملی کردار ادا کرنے کی اپیل
ممبئی: جنت البقیع کی تعمیر کے لئے عالمی کانفرنس، تحریک میں عملی کردار ادا کرنے کی اپیل
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے البقیع آرگنائزیشن شکاگو، امریکہ کے زیر اہتمام زوم کے ذریعہ ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت مولانا سید محبوب مہدی عابدی نجفی نے کی، جبکہ نظامت ایس این این چینل کے ایڈیٹر ان چیف مولانا علی عباس وفا نے انجام دی۔
کانفرنس سے مولانا اسلم رضوی (پونہ)، سید غلام مرتضیٰ رضوی، پدم شری پروفیسر عین الحسن عابدی، ڈاکٹر محمد خواجہ نوری اور سید حاکم رضا موسوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے جنت البقیع کی تاریخی، مذہبی اور ثقافتی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے مزارات کی ازسرنو تعمیر کے لئے عالمی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مولانا محبوب مہدی عابدی نجفی نے کہا کہ تحریک تعمیر بقیع دنیا بھر میں پھیل چکی ہے، تاہم ہر فرد کو یہ جائزہ لینا چاہیے کہ اس عالمی تحریک میں اس کا عملی حصہ کتنا ہے۔ کانفرنس کے دوران آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی کی رحلت پر بھی تعزیت پیش کی گئی۔




