بنگلہ دیش
بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میں دارالقرآن کا افتتاح، قرآنی ثقافت کے فروغ اور بچوں و نوجوانوں کے لئے حفظ و دینی معارف کی تعلیم کا اہتمام

بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میں دارالقرآن نے اس شہر کے مرکزِ تعلیمِ اسلامی کی کوششوں سے، دینی علماء، مبلغین اور طلبہ کے والدین کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں، قرآنی ثقافت کو عام کرنے اور بچوں و نوجوانوں کو حفظِ قرآن کریم کی تعلیم دینے کے مقصد سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
بنگلہ دیش کے روزنامہ "ڈیلی اسٹار” کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی امامیہ علماء کونسل کے صدر نے افتتاحی تقریب میں نوجوان نسل کی قرآنی تربیت اور انہیں اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کی اہمیت پر زور دیا۔




