افغانستان

قندھار: طالبان حکام نے ریڈیو پر کرکٹ کی نشریات پر پابندی عائد کر دی

قندھار: طالبان حکام نے ریڈیو پر کرکٹ کی نشریات پر پابندی عائد کر دی

افغانستان کے صوبہ قندھار میں طالبان حکام نے ریڈیو اسٹیشنز کو کرکٹ سے متعلق خبریں، میچوں کی کمنٹری اور نتائج نشر کرنے سے روک دیا ہے۔

خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت نے ریڈیو اسٹیشنز کو فون کے ذریعہ نئی ہدایات جاری کی ہیں، جن کی تصدیق دو مقامی براڈکاسٹرز نے بھی کی ہے۔ افغانستان میں کرکٹ کی مقبولیت کے باوجود اس فیصلے کے تحت کھیل سے متعلق ہر قسم کی ریڈیو نشریات پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ طالبان حکام نے مردوں اور لڑکوں کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے، جبکہ خواتین اور لڑکیوں کی کھیلوں میں شرکت پر پابندیاں عائد ہیں۔ افغانستان کی ٹیم ان دنوں شارجہ میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button