شیعہ مرجعیت

مشہور فقہا کا اعراض روایت کو بے اعتبار کر دیتا ہے: آیت اللہ العظمیٰ شیرازی

آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی درس سنیچر، تین جمادی الثانی 1448ھ کو منعقد ہوا۔

اس نشست میں بھی حسبِ سابق معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔

آیت اللہ العظمیٰ شیرازی نے علمِ اصول و فقہ میں "اعراضِ مشہور” کے مقام کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اعراض سے مراد صرف اجماعی اعراض نہیں، جس کی حجیت بلاا شکال ہے، بلکہ اکثر فقہا (تقریباً نوے فیصد) کا اعراض بھی یہی حکم رکھتا ہے۔ اسی بنیاد پر جس طرح مشہور کا عمل ضعیف روایت کو "جابر” یعنی تقویت دینے والا ہے، اسی طرح مشہور کا اعراض معتبر روایت کے لیے "کاسر” ہے اور اس کے سندی اعتبار اور دلالی اعتبار (ظہور) دونوں کو توڑ دیتا ہے۔

معظم لہ نے اس سوال کے جواب میں کہ ایک صحیح السند روایت کو کیوں نظر انداز کیا جائے، فرمایا کہ جب مشہور فقہا، جو سب کے سب متدین، متقی اور عادل ہیں، کسی مضبوط سند والی روایت سے اعراض کریں تو یہ خود اس روایت میں اشکال اور خلل کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشہور فقہا نے "اعراض”، "جبر”، "سند” اور "دلالت” چاروں محوروں میں اسی مبنیٰ پر عمل کیا ہے۔

انہوں نے بعض فقہا کے اس نقطۂ نظر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، جو نظری سطح پر شہرت کے جبر و کسر کی حجیت کے منکر ہیں، تاکید کی کہ شہیدِ ثانی اور محقق اردبیلی جیسے بزرگ بھی، جو بعض مقامات پر اعراض کو کاسر اور جابر نہیں مانتے، اپنے بہت سے فقہی استنباطات میں اسی جبر و کسر کے قاعدے کے مطابق عمل کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button