افغانستانخبریں

ہرات کے دو ممتاز شیعہ علماء گرفتار

حجۃ الاسلام محمد جواد رجب زادہ اور حجۃ الاسلام محمد آقا روحانی، ہرات کے ممتاز علماء اور امام جمعہ، گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہرات کی جامع مسجد صادقیہ میں نماز جمعہ کے موقع پر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو یاد کیا گیا اور ان کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری کی مجلس بھی منعقد ہوئی تھی۔

شیعہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں علماء کو اسی مجلس کے انعقاد کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ دونوں علماء تاحال زیر حراست ہیں اور اب تک ان کی حالت اور جائے نگہداشت کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button