سعودی عرب
سعودی عرب کے قطیف میں حسینیہ مسلم بن عقیل میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مجالس عزا، شیعوں کی بھرپور شرکت

حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی آمد کے ساتھ، اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں اور پیروکاروں کی ایک جماعت سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر قطیف میں واقع حسینیہ مسلم بن عقیل میں جمع ہوئی اور عزاداری برپا کی۔
ٹیلی گرام چینل راوی عربستان کی رپورٹ کے مطابق، اس روحانی مجلس میں جو علاقے کے شیعوں کی پرجوش شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی، شیخ علی البیابی نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے مصائب پر خطاب اور روضہ خوانی کی۔




