ہندوستان

آسام: کازیرنگا کے قریب بس اور کنٹینر ٹرک میں تصادم، 24 افراد ہلاک، 20 زخمی

آسام کے گولاگھاٹ ضلع میں کازیرنگا نیشنل پارک کے قریب قومی شاہراہ 715 پر جمعہ کو ٹیمپو ٹریولر اور کنٹینر ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ حادثہ رنگاجن کے مقام پر پیش آیا، جس میں متعدد کالج طلبہ بھی جاں بحق ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے جورہاٹ بھیجا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتاری حادثے کی ممکنہ وجہ ہے۔ انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی واڈرا اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button